98

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع کونسل میں بھرتی کے نام پر لاکھوں کی مبینہ لوٹ مار، *انکروچمنٹ انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع کونسل میں بھرتی کے نام پر لاکھوں کی مبینہ لوٹ مار، *انکروچمنٹ انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست*
*ضلع کونسل جھنگ کا انکروچمنٹ انسپکٹر مبینہ طور پر نوکریوں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے لگا۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ​جھنگ کے ایک شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد ڈویژن کو تحریری درخواست دیتے ہوئے* *انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے انکروچمنٹ انسپکٹر عامر رشید نے اس کے عزیز کو محکمہ میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر ساڑھے تین لاکھ روپے بٹور لیے*۔
*​شہری کے مطابق ​ملازمت نہ ملنے پر جب رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو مذکورہ انسپکٹر صاف انکاری ہو گیا۔​بارہا تقاضا کرنے پر انسپکٹر عامر رشید نے متاثرہ شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں*۔
*​متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اور اس نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی اپنے عزیز کے مستقبل کے لیے عامر رشید کے حوالے کر دی تھی*۔
*​متاثرہ شہری نے میڈیا کے توسط سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ​عامر رشید انکروچمنٹ انسپکٹر سے لوٹی گئی رقم فی الفور واپس دلوائی جائے*۔
*​مذکورہ اہلکار کے خلاف محکمانہ اور قانونی انکوائری کا آغاز کیا جائے*۔
*​شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری مکمل ہونے تک انسپکٹر کو معطل کیا جائے تاکہ وہ اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تحقیقات پر اثر انداز نہ ہو سکے۔​شہریوں نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ عناصر جو سرکاری محکموں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں