123

*جھنگ(جاوید اعوان سے) چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس جھنگ کے تعاون سے مائی ہیر اسٹیڈیم جھنگ میں شروع ہونے والی پیر سید آغا کاظم گیلانی T20 ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی*۔

*چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ نے بال کھیل کر چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جھنگ محمد عمران، تحصیل سپورٹس آفیسر حافظ محمد بلال خان، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر رانا زاہد حسین اور جنرل سیکرٹری ملک محمد شفیق سمیت دیگر معززین اور کھلاڑی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مہمانِ خصوصی کو ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں سے باضابطہ تعارف کروایا گیا۔ کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ھوئے مہر محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ھے، کرکٹ جیسے مقبول کھیل کے فروغ سے نوجوان نسل میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ پروان چڑھتی ھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع جھنگ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں