*جھنگ(جاوید اعوان سے)کرپشن کا بڑا بُت گر گیا: سابق CEO ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر رائے سمیح اللہ گرفتار*
*محکمہ صحت میں کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا بڑا ایکشن؛ جھنگ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیلتھ، ڈاکٹر رائے سمیح اللہ کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موصوف کے گرد گھیرا اس وقت تنگ ہوا جب میانوالی میں درج ایف آئی آر نمبر 4/24 کی تفتیش میں وہ قصوروار پائے گئے*۔
*لوٹ مار کی داستان*: *جھنگ سے میانوالی تک*
*ڈاکٹر رائے سمیح اللہ*، *جنہوں نے جھنگ میں اپنی تعیناتی کے دوران مبینہ طور پر “کرپشن کا بازار گرم” کر رکھا تھا، بالآخر قانون کے شکنجے میں آ ہی گئے۔ میانوالی میں درج ہونے والے مقدمے کی تفتیش سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کی، جس میں ٹھوس شواہد سامنے آنے پر انہیں دھر لیا گیا۔فیصل آباد میں بھی شکنجہ تیار*
*ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تو محض شروعات ہے*۔ *موصوف کے خلاف صرف میانوالی ہی نہیں بلکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد کے دفاتر میں بھی بدعنوانی کی متعدد درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔ جھنگ میں تعیناتی کے دوران ہونے والی مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی فائلیں دوبارہ کھلنے کا امکان ہے، جس سے مزید کئی بڑے ناموں کے بے نقاب ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے*۔
*ڈاکٹر رائے سمیح اللہ کی گرفتاری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ جھنگ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے اس اقدام کو زبردست سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری عہدوں پر بیٹھ کر غریب عوام کا خون چوسنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی کرپشن کرنے کی ہمت نہ کر سکے*۔”
*تفتیشی عمل جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دورانِ ریمانڈ مزید مالی سکینڈلز سامنے آئیں گے*۔
284











