44

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ قاسم گل کی واپسی کی باز گشت،سیاسی رہنما اپنی مرضی کا اے سی جھنگ میں تعینات کرانے میں ناکام۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ قاسم گل کی واپسی کی باز گشت،سیاسی رہنما اپنی مرضی کا اے سی جھنگ میں تعینات کرانے میں ناکام۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
طاقتور حلقوں کی طرف سے قاسم گل کو دوبارہ جھنگ میں لگانے کے لیے مکمل دباؤ۔پنجاب حکومت اور بیوروکریسی الجھن میں پھنس گئی۔ ذرائع کے مطابق کئی ماہ گزرنے کے باوجود جھنگ کے سیاسی کسی ایک آدمی کو اے سی جھنگ لگوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔سو کے قریب پٹواری بھرتی کرنے اور ان کے ذریعے مال کمانے کا ذریعہ بننے کے لئے کوئی افسر تیار نہ ہوا۔دوسری طرف ایک طاقت ور حلقے کی طرف سے سابق اے سی قاسم گل کو دوبارہ جھنگ لگانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے باخبر ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جھنگ کے سیاسی رہنما ایک متفقہ اے سی کے نام پر راضی نہ ہوئے تو پنجاب حکومت نے ڈی سی اور دیگر ذرائع کی خواہش پر سی اے جن کے پاس چارج ہے اے سی لگانے کی کوشش کی تو ایک طاقتور حلقہ نے دباؤ ڈال کر یہ پروگرام نہ ہونے دیا اور قاسم گل کو ہی دوبارہ جھنگ لگانے پر زور دیا ہے جلدی ہی اس سلسلے میں فیصلہ ہونے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں