30

ماہ اپریل2022 میں جھنگ پولیس کی نمایاں کارکردگی* *چوری، ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 71 لاکھ روپے سے زائدکا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا گیا* *پولیس کاروائیوں کے نتیجہ خیز ثمرات شہریوں تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہیگا۔ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی*

*ماہ اپریل2022 میں جھنگ پولیس کی نمایاں کارکردگی*
*چوری، ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 71 لاکھ روپے سے زائدکا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا گیا*
*پولیس کاروائیوں کے نتیجہ خیز ثمرات شہریوں تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہیگا۔ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی*
جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت پر جھنگ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں، پتنگ فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں جھنگ پولیس نے ماہ اپریل 2022 میں 94 اشتہاری مجرمان، 57عدالتی مفروران کوگرفتارکیا۔ جھنگ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے 52 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے ملزمان سے،چرس24.372کلوگرام، لہن 608 لیٹر، ہیروئن 25 گرام،چالو بھٹی 5اور شراب 755 لیٹر برآمدکی گئی۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے جھنگ کو نا جائز اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم کے دوران ملزمان کے خلاف 54 مقدمات کا اندارج کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بندوقیں 04عدد، رائفل03عدد، پسٹل56 عدداور235عددکارتوس برآمدکئے گئے۔ لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف07 مقدمات درج کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے۔ غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے پر29 مقدمات درج کئے گئے،کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 04 مقدمات،کرایہ داری ایکٹ کے تحت06 مقدمات، اس کے علاوہ ڈکیتی،رہزانی، چوری،مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 71 لاکھ روپے سے زائد مالیت کامال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جو کہ بلا تاخیر حوالے مالکان کیا گیا ہے۔جسے عوام نے سراتے ہوئے پولیس کی محنت اور کوشش کی تعریف کی۔ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کا کہنا تھا کہ پولیس کاروائیوں کے نتیجہ خیز ثمرات شہریوں تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں