25

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوری ٰکے ممبر و جے یو آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوری ٰکے ممبر و جے یو آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
پی ٹی آئی کی قیادت پر ممنوعہ فنڈنگ کا الزام مکمل طور پر ثابت ھو گیا ھے۔الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق امریکہ،برطانیہ، کنیڈا، سوئیزر لینڈ، آسٹریلیاو بھارتی نژاد امریکی شخصیت سمیت 34دیگر شخصیات اور مختلف ممالک کے 351اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ ہو ئی اور 16بے نامی اکاونٹس شامل ہیں۔اور 83کڑور روپے کے ذرائع نامعلوم ہیں اور ووٹن کرکٹ کلب کے ذریعے ایسے شخص سے فنڈنگ ھو ئی جس کی شناخت چھپائی گئی اور عمران نیازی کا بیان حلفی جھوٹا قرار دیا گیا ھے۔توپھر اس طرح سے عمران خان پر آئین کی رو سے تا حیات نا اہلیت کے خانے میں آ جا ئے گا اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (3)204کے تحت ممنوعہ فنڈنگ حاصل کر نے والی جماعت پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے وفاقی حکومت فی الفور سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے اور اس حوالہ سے سپریم کورٹ کو فل کورٹ بنچ تشکیل دینا چاہہے اور فارن فنڈنگ کیس کے مقدمہ میں فیصلے تک پہنچنے میں 8سال کا غیر معمولی عرصہ کیوں لگا پوری قوم کی طرف سے اس انتہائی وزنی سوال کا جواب اداروں کودینا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں