37

سٹی ون نیوز کی خبر پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ میڈم عظمت فردوس اڑن چھو

سٹی ون نیوز کی خبر پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ میڈم عظمت فردوس اڑن چھو

جھنگ(بیورو رپورٹ) سٹی ون نیوز کی نشاندھی پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ایکشن لیتے ھوئی میڈم عظمت فردوس کا بطور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کا اضافی چارج ختم کرتے ھوئے مستقل طور پر خالق داد گاڑا کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ تعینات کر دیا ھے تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان میڈم عظمت فردوس چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کو غیر قانونی طور پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کا اضافی چارج دے گئے تھے۔ نہ جانے کیوں۔۔۔ میڈیا پر خبر شائع ھونے کے بعد موجودہ ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو اس بارے خط لکھ کر ڈائریکشن لی تو سیکریٹری نے مستقل بنیادوں پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل تعینات کر دیا یاد رھے کہ میڈم عظمت فردوس 17 سکیل کی آفیسر ہیں انکو غیر قانونی طور پر سکیل 18 کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا جو کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے منسوخ کر دیا واضح رھے کہ ایک لوکل گورنمنٹ سے دوسری گورنمنٹ میں ڈپٹی کمشنر اضافی چارج دینے کا مجاز ھی نہ ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں