28

شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام چوک چوراہوں پر کھڑی پولیس نے فقط چالان کرنے کی ٹھان لی شہریوں کا اظہار تشویش۔ٹریفک پولیس کا کام صرف چالان کرنا ہی نہیں بلکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنا بھی ھے شہری

شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام چوک چوراہوں پر کھڑی پولیس نے فقط چالان کرنے کی ٹھان لی شہریوں کا اظہار تشویش۔ٹریفک پولیس کا کام صرف چالان کرنا ہی نہیں بلکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنا بھی ھے شہری
جھنگ (جاوید اعوان سے) جھنگ میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا کوٹ روڈ شہید روڈ کہچری روڈ یوسف شاہ روڈ سرکلر روڈ ایوب چوک دھجی شاہ روڈ کے علاوہ دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر کھڑے ہونے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار صرف چالان کاٹنے میں اور موبائل فون پر مصروف دکھائی دیتے ہیں شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی صرف چوک پر کھڑے ہونے اور شہریوں کے چالان کرنے ہی کی نہیں بلکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا بھی ہے ٹریفک پولیس غیر قانونی ٹرانسپورٹ پر بیشک کسی شخص کو رعایت نہ بخشے لیکن چوکوں سے ہٹ کر بھی اپنی ڈیوٹی دے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنائے جبکہ طلبا کا کہنا تھا کہ سکول و کالج کے اوقات بھی شہر میں بد ترین ٹریفک جام رہتا ہے منٹوں کا سفر ہمیں گھنٹے میں طے کرنا پڑتا ہے عوامی سماجی حلقوں سمیت شہریوں اور طلباء نے ڈی پی او جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں