اشتہاری ملزم اسد عباس، میٹرک کی جعلی سند پر پنجاب پولیس میں ڈرائیور کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا. ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب سہیل ظفر چھٹہ کی خصوصی ہدایات اور عبدالزاق ڈوگر، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے عدالتی/ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2018 کے مقدے میں مطلوب اشتہاری ملزم اسد عباس، سابقہ ڈرائیور کانسٹیبل پنجاب پولیس سرگودھا نے جعل سازی سے پنجاب پولیس میں میٹرک کی بوگس سند پر ڈرائیور کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا. دوران تفتیش ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا. جس پر ملزم گرفتاری سے پچنے کے لیے مفرور ہو گیا جس اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے ذیشان حیدر، سرکل آفیسر کی نگرانی میں گرفتار کرلیا

