42

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 600کیسز کو کمیٹی میں پیش کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 600کیسز کو کمیٹی میں پیش کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود پر خصو صی توجہ دے رہی ہے ملازمین سرکاری امور کی انجام دہی میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں ملازمین کی جانب سے بہبود فنڈز کی مختلف گرانٹس میں دی جانیوالی درخواستوں کو میرٹ پر نمٹایا جارہا ہے تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔بہبود فنڈز جلد ہی تعلیمی وظائف بھی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے بینوولنٹ فنڈبورڈ کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا اور ملازمین کی جانب سے بہبود فنڈز کی مختلف گرانٹس میں دی جانے والے درخواستوں کو میرٹ پر نمٹایا جائے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں