46

احمد پور سیال(جاوید اعوان سے)تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں ھوا

احمد پور سیال(جاوید اعوان سے)تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں ھوا جس کی صدارت ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ /چیئرمین تحصیل اسیسمنٹ بورڈ احمد پور سیال نے کی جبکہ بورڈ کے دوسرے ممبران میں ڈاکٹر رانا عباس سرجن ،ڈاکٹر عون مزمل اقبال آرتھو پیڈک، ڈاکٹر آصف علی ابرار چائلڈ سپیشلسٹ. ڈاکٹر محمد یونس آئی سپیشلسٹ ، نسیم عباس مینجر TEVTA احمد پور سیال، سہیل آرتھر میڈیکل سوشل آفیسر اور سوشل نیڈ آفیسر خلیل الرحمٰن نے شرکت کی ،بورڈ میں 65 معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں پیش کی گئیں بورڈ نے 38 افراد کو معذور قرار دیا،10 افراد کو سپیشل رائے کے لئے ریفر کیا گیا 09 افراد معذوری کی کٹیگری میں نہ آ سکے جبکہ 08 افراد بورڈ میں حاضر نہ ہو سکے اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں باقاعدگی سے ہر مہینے معذور افراد کی اسیسمنٹ کے لیے بورڈ کا انعقاد کیا جارہاہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ کی خصوصی ہدایات ہیں کہ معذور افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،سہیل آرتھر میڈیکل سوشل آفیسر نے بتایا کہ ان کا دفتر روزانہ کی بنیاد پر معذور افراد کو فارم اور رہنمائی فراہم کر رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں