156

جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ سے سرگودھا تک موٹر وے بنایا جائے گا ۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات صوفی موڑ تا کلی فقیر کارپٹ روڈ حلقہ کی عوام کیلئے تحفہ ہے ۔ مہر محمد اسلم بھروانہ

جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ سے سرگودھا تک موٹر وے بنایا جائے گا ۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات
صوفی موڑ تا کلی فقیر کارپٹ روڈ حلقہ کی عوام کیلئے تحفہ ہے ۔ مہر محمد اسلم بھروانہ
جھنگ گدی نشین شاہ جیونہ کروڑیہ سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ جھنگ سے سرگودھا تک موٹر وے بنا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے 47 سالہ سیاسی سفر میں ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا اور اپنے حلقے کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ۔ اس بار وہ این اے 108 سے الیکشن لڑ رہے ہیں تا کہ علاقے کی محرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے صوفی موڑ تا کلی فقیر کارپٹ روڈ براستہ شریف آباد ، بستی نور محمد آباد ، پل آرائیاں ، چک چشتیاں اور چونڈرہ چک تک کی افتتاحی تقریب بمقام صوفی موڑ چناب شاپنگ سنٹر پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر اسلم بھروانہ ، سابق ایم پی اے مہر سلطان سکندر بھروانہ ، عوامی نمائندہ ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر محمد حنیف اوڈ راجپوت اونر چناب شاپنگ سنٹر ، چوہدری ابرار حسین اور چوہدری آصف جٹ نمبردار سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات جلسہ گاہ پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جب کہ تقریب میں گھوڑا ناچ اور جھمر کا بھی انتظام کیا گیا ۔ اس موقع پر مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں بلکہ حلقہ پی پی 125 کی عوام کیلئے کارپٹ روڈ کا ایک تحفہ ہے ۔ ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر اس حلقے میں صحت ، تعلیم سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں