50

جھنگ(جاوید اعوان سے)شورکوٹ میں محکمہ انہار کے افسران پانی چوری کرنے والے افراد کی سرپرستی کرنے لگے۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ کسان اتحاد کا مطالبہ*

جھنگ(جاوید اعوان سے)شورکوٹ میں محکمہ انہار کے افسران پانی چوری کرنے والے افراد کی سرپرستی کرنے لگے۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ کسان اتحاد کا مطالبہ*
*شورکوٹ میں محکمہ انہار کے افسران پانی چوری کرنے والے افراد کی سرپرستی کرنے لگے۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ کسان اتحاد کا مطالبہ* تفصیلات کے مطابق تحصیل شور کوٹ میں ایس ڈی او غلام مصطفیٰ نے پانی چوری کروانے کی اخیر کر دی ھے اپنے ماتحت عملے کو مکمل آشیرباد دے کر پانی چوری کروانے پر لگایا ھوا ھے جن میں اصغر علی شاہ سب انجنیئر سرفہرست ھے موصوف اصغر علی شاہ فرماتے ہیں کہ میرا سیکریٹری آبپاشی پنجاب کے ساتھ تعلق ھے اس لیے میرا میرے ساتھی سب انجنیئرز اور ایس ڈی او کا صحافی کیا بگاڑ سکتے ہیں ھم شور کوٹ سے مال پانی اکٹھا کر کے لاھور سیکریٹری افس اور چیف آفس تک پہنچاتے ہیں اس لیے ھمیں کوئی فکر نہیں ھے ادھر کسانوں کے نمائندوں نے کہا ھے کہ ھم تو اس محکمہ انہار کے افسران کے ھاتھوں لٹ گئے ہیں جب موقف کے لیے ایس ڈی او غلام مصطفیٰ کو کال کی گئی تو انکا موبائل نمبر پاور آف تھا جب ایکس ای این آفس رابطہ کیا گیا تو وھاں سے جواب ملا کہ صاحب وزٹ پر ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب صوبائی سیکریٹری محمکہ آبپاشی پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں