73

جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اسد نواز ڈھولکہ کی زیر قیادت نوجوان قیادت چوکی انچارج مگھیانہ حافظ محمد عثمان کی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی دو مرکزی ملزم گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد

جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اسد نواز ڈھولکہ کی زیر قیادت نوجوان قیادت چوکی انچارج مگھیانہ حافظ محمد عثمان کی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی دو مرکزی ملزم گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ہونے والی چوری جو کہ ملک طارق جنرل سٹور اسماعیل مارکیٹ کی ہوئی تھی چور دوکان کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے کا سامان دن دیہاڑے چوری کرکے لے گئے تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور چوکی مگھیانہ کے انچارج حافظ عثمان کو تفتیش کے لئے مقرر کر دیا حافظ عثمان کرائم فائٹر کے نام سے جھنگ پولیس میں اپنا مقام رکھتے ہیں انہوں نے تفتیش کا آغاز کیا اور شہر کے کئیں مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کی اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا چوکی انچارج مگھیانہ حافظ عثمان اور انکی ٹیم نے چوروں کو پکڑنے کے لئے دن رات محنت کی اور آخر کار ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے مرکزی ملزم حسنین اور اسکے ایک اور ساتھی نے اقرار جرم کیا جنکو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی بھی برآمد ہوئی اس موقع پر چوکی مگھیانہ کے انچارج حافظ عثمان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد چاہیے جتنا بھی ہوشیار ہو پولیس سے وہ نہیں بچ سکے گا منشیات فروش ہو یا چور ڈکیت انکے لئے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جرائم پیشہ افراد فوری ضلع بدر ہو جائیں ورنہ انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسماعیل مارکیٹ کی تاجر برادری بالخصوص ملک طارق نے ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اسد نواز ڈھولکہ اور چوکی مگھیانہ کے انچارج حافظ عثمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں