42

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر پٹرول پمپس،گیس فلنگ شاپس اور کریانہ کی دکانوں کا وزٹ کر رہے ہیں

جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر پٹرول پمپس،گیس فلنگ شاپس اور کریانہ کی دکانوں کا وزٹ کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمدمغل نے تحصیل شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں وزٹ کرکے خلاف ورزی کرنے والے دو دوکانداروں اور پٹرول پمپ مالکان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں 30ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے اور پٹرول پمپ کو سیل کردیا۔انہوں نے پٹرول پمپس کا وزٹ کر کے حفاظتی آلات,پیمانہ اور ریٹس کو بھی چیک کیا اور پٹرولیم مصنوعات کو حکومتی نرخوں پرفروخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں