57

جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع کے 20 سکولوں کو جدید ماڈل سکولز بنانے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری سرور کی زیر صدارت تحصیل جھنگ کے 9 سکولوں کے ہیڈز کی میٹنگ ہوئی

جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع کے 20 سکولوں کو جدید ماڈل سکولز بنانے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری سرور کی زیر صدارت تحصیل جھنگ کے 9 سکولوں کے ہیڈز کی میٹنگ ہوئی جس میں سکول بلڈنگ کو رنگ و روغن، پڑھائی کا نظام، کتابیں، صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، فرنیچر، سٹوڈنٹس کی گرومنگ، ٹیچرز کی ٹریننگ، پنکھوں، واش رومز سمیت تمام سہولیات کی بہتری پر کام شروع کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع کے 20 سکولوں کو جدید ماڈل سکولز بنانے کے منصوبہ میں تحصیل جھنگ کے 9 شورکوٹ کے 6 احمد پور سیال کے 2 اٹھارہ ہزاری کے 3 سکول شامل ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں