57

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ۔ ملک صفدر سنیئر سب انجنیئر ھائی وے سب ڈویژن اٹھارہ ہزاری اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے تعمیر/ کشادگی خوشاب مظفرگڑھ روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ۔ ملک صفدر سنیئر سب انجنیئر ھائی وے سب ڈویژن اٹھارہ ہزاری اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے تعمیر/ کشادگی خوشاب مظفرگڑھ روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ذرائع*
جھنگ.ملک صفدر سینیئر سب انجینیئر ہائی وے سب ڈویژن 18 ہزاری نے ٹھیکیدار سے مل کر تعمیر اور کشادگی روڈ خوشاب مظفرگڑھ میں ناقص مٹیریل کا دھڑلے سے استعمال شروع کروایا ہوا ھے اور اپنا حصہ وصول کر کے انکھیں بند کی ہوئی ہیں اور ناقص مٹیریل استعمال کروانے کا حصہ الگ سے وصول کرتا ہے اس سے پہلے ناقص کارکردگی اور کمیشن لینے کے معاملے موصوف پر اینٹی کرپشن کی طرف سے FIR بھی درج ھو چکی ھے مگر سیاسی اثر و رسوخ اور مال پانی لگانے سے اپنا کام چلا رھا ھے مال پانی اور حصہ دینے کی وجہ سے محکمہ ہائی وے میں اس کو کوئی پوچھتا نہیں ھے ملک صفدر سنیئر سب انجنیئر احمد پور سیال سب ڈویژن میں تعینات ھے اور سیاسی سفارش اور مال پانی کے زور پر اٹھارہ ہزاری سب ڈویژن کی اس سڑک کا اضافی چارج لیے ھوئے ھے ذرائع بتا رھے ہیں کہ اس اضافی چارج میں بھی ایک بڑے بندے کا ھاتھ ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی چیف سیکرٹری پنجاب نگران صوبائی وزیر مواصلات اور تعمیرات پنجاب اور صوبائی سیکرٹری مواصلات اور تعمیرات پنجاب کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد ڈپٹی کمشنر جنگ عبداللہ خرم نیازی سے اس تعمیر ہونے والی سڑک کی اعلی سطح انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور ناقص مٹیریل استعمال کروانے پر ملک صفدر سب انجنیئر اور ٹھیکے دار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ملک صفدر سب انجنیئر سے اٹھارہ ہزاری سب ڈویژن کا اضافی چارج ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں