30

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر “اب گاﺅں چمکیں گے “مہم کے تحت ضلع بھرکے دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن جاری ھے*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر “اب گاﺅں چمکیں گے “مہم کے تحت ضلع بھرکے دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن جاری ھے*۔ صفائی ستھرائی سمیت گھروں اور گلیوں کا کوڑا کرکٹ /کچرا لوڈر رکشوں کے ذریعے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ “اب گاﺅں چمکیں گے “مہم کی موثر نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی کے امور کو باقاعدگی سے چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ “اب گاﺅں چمکیں گے “مہم حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی ہے اورمہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے تمام میسر وسائل برﺅے کار لائے جا رھے ہیں۔شہری بھی اس مہم میں اپنا تعاون یقینی بنائیں اور گھروں کا کوڑا کرکٹ مخصوص جگہ پر رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں