*۔ ڈاکٹر ثمر اقبال WMO آر ایچ سی کوٹ شاکر نے ڈیوٹی نہ کر کے خزانہ سرکار کو 30 لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا.*
تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبر شائع ھونے کے بعد کہ WMO ڈاکٹر ثمر اقبال تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے آر ایچ سی کوٹ شاکر میں ڈیوٹی نہیں کرتی ہیں اور گھر بیٹھ کر ھی تنخواہیں وصول کر رھی ہیں جس پر چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد نے دو رکنی کمیٹی انکوائری کے لیے تشکیل دے دی انکوائری کمیٹی نے ار ایچ سی کوٹ شاکر میں جا کر موقع پر انکوائری کی اور ڈاکٹر ثمر اقبال سنٹر پر اپنے انے کے اور ڈیوٹی کرنے کے مریض دیکھنے کے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر ثمر اقبال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل جھنگ میں کوئی کورس کر رہی ہیں اور ان کی حاضری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل میں بھی لگتی ہے مگر دوران انکوائری موصوفہ کسی قسم کا کوئی ڈیوٹی کا لیٹر پیش نہ کر سکی اور مسلسل یہی کہتی رہیں کہ میں ہر روز کوٹ شاکر ڈیوٹی کرتی ہوں اور مریض بھی دیکھتی ہوں جبکہ ریکارڈ کے مطابق وہ کچھ ثابت نہ کر سکیں انکوائری افیسر نے کہا کہ اگر اپ کوٹ شاکر ڈیوٹی کرتی ہیں تو جو جو مریض اپ نے دیکھے ہیں ان کا ریکارڈ پیش کریں مگر وہ یہ ریکارڈ بھی پیش نہ کر سکیں تقریبا دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے موصوفہ ار ایچ سی کوٹ شاکر میں ڈیوٹی نہ کرتی ہیں مگر مسلسل دو سال سے تنخواہیں ار ایچ سی کوٹ شاکر کے کھاتے سے وصول کر رہی ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے مطالبہ کیا ھے کہ اس ڈاکٹر کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کیا جائے اور خزانہ سرکار سے بغیر ڈیوٹی کیے وصول کی گئی تنخواہیں ریکور کر کے واپس خزانہ سرکار میں جمع کروائی جائیں

