*جھنگ۔ سٹی ون نیوز پر کرپشن کی خبریں شائع ھونے کے بعد AG پنجاب کا ایکشن ملک الطاف حسین کھوکھر1۔DAO سے جھنگ میں ھی DAO.2 تعینات نوٹیفکیشن جاری* تفصیلات کے مطابق کچھ ھی عرصہ پہلے جھنگ میں تعینات ھونے والے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون نے آتے ھی رشوت اور کمیشن کا بازار گرم کر دیا تھا اپنے ماتحت عملے کو بھی کمیشن اور رشوت کے ریٹس میں اضافہ کرنے کے احکامات صادر کر دیے تھے جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین میں خوف و ہراس اور بے چینی پھیل گئی تھے سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے مختلف فورمز پر اس بات بات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی سرکاری ملازمین کی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی پھر آواز بنا سٹی ون نیوز
جس کی اشاعت کے بعد AG پنجاب نے ایکشن لیتے ھوئے ملک الطاف حسین کھوکھر کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون سے جھنگ میں ھی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سکینڈ تعینات کر دیا یاد رھے کہ ملک الطاف حسین کھوکھر کے ریٹائر ھونے میں بھی صرف ایک ماہ باقی ھے
جھنگ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے AG پنجاب کے اس عمل کو بہت سراہا ھے اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے انکا شکریہ بھی ادا کیا ھے

