41

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹریفک پولیس کا بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹریفک پولیس کا بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری* ، ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کم عمر بچوں اور والدین کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی دی اور پمفلٹ تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کا بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاون اور آگاہی مہم جاری ، گزشتہ دو یوم کے دوران بغیر لائسنس 71 ، ہیلمٹ کے خلاف 77 اور 142 کم عمر ڈرائیوران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کم عمر بچوں اور والدین کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی دی اور پمفلٹ تقسیم کئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے ، قوانین پر عمل نہ کرنے والے قانون شکن عناصر اپنی اور دیگر شہریوں کی ذندگی کیلئے بڑا خطرہ ہیں ۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ ای لرننگ سنٹر پر ٹریفک لائسنس کے حصول کا طریقہ کار انتہائی آسان کیا گیا ہے اور 24/7 لائسنس کے حوالے سے سہولت فراہم کی گئی ہے ، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ والدیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے دور رکھیں ۔شہریوں کے تحفظ کیلئے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں