77

*جھنگ(جاوید اعوان سے) حلقہ 109 کی کارنر میٹنگ سے پیپلز پارٹی کےاُمیدوار قومی اسمبلی سید حیدر علی بخاری کا خطاب* *اگر عوام نے خدمت کا موقعہ دیا تو ان شااللہ بے مثال خدمت کروں گا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) حلقہ 109 کی کارنر میٹنگ سے پیپلز پارٹی کےاُمیدوار قومی اسمبلی سید حیدر علی بخاری کا خطاب*
*اگر عوام نے خدمت کا موقعہ دیا تو ان شااللہ بے مثال خدمت کروں گا*

جھنگ حلقہ نمبر 109 میں پیپلزپارٹی کے نامزد اُمیدوار سید حیدر علی بخاری محلہ اسلام آباد گوجرہ روڈ ملک ظفر اقبال کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کے لیے پہنچے تو ان کا مقامی لوگوں کے علاوہ ملک ظفر اقبال رانا سرفراز احمد راہنما پاکستان پیپلزپارٹی اجمل حُسین خان سینئر صحافی جھنگ نے پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا اور لوگوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بھٹو زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ملک ظفر اقبال اور سینئر صحافی اجمل حُسین نے خطاب کیا اور علاقہ مسائل کے بارے بتایا آخر میں سید حیدر علی بخاری نے خطاب میں کہا کہ ہمارا خاندان گزشتہ 100 سال سے سیاست میں ہے میرے پڑدادا سید مُبارک علی شاہ دو دفعہ آل انڈیا میں لوک سبھا کے M.l.A رہے گورنمنٹ کالج جھنگ انہوں نے 1926 میں بنوایا تھا میرےدادا سید ذولفقار علی بخاری کا شُمار پاکستان پیپلزپارٹی کے فاونڈر ارکان میں ہوتا ہے وہ ایم .این . اے کے علاوہ منسٹر اور پی .سی .سی .بی کے چیرمین بھی رہے اور بہت سے ممالک میں فارن ایمبیسیڈر کے طور پر بھی کام کیا مگر ہم نے آج تک نہ تو پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑی اور نہ ہی اپنی وفاداریاں تبدیل کیں ہیں پیپلز پارٹی ملک کی واحد وہ جماعت ہے جس نے سیاسی اعتبار سے سب سے زیادہ شہادتیں پیش کی یہ شہیدوں اور مظلوموں کی جماعت ہے جن کے ادوار میں پاکستان میں ریکارڈ ترقی ہوئی ان شااللہ بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر عوام سے کیے گئے اپنے تمام وعدے پورے کریں گے کیونکہ پاکستان جن مسائل میں اس وقت گھرا ہوا ہے اس کا واحد حل بلاول بھٹو زرداری ہے جس کی خارجہ اور داخلہ پالیسی سے ان شااللہ ملک کی تقدیر بدل جائے گی اپنی تقریر کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اس حلقہ سے سیاست دانوں نے تین تین دفعہ الیکشن جیت کر جھنگ میں ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا میں سیاست میں آیا ہی خدمت خلق کے جذبہ سے ہوں اگر جھنگ کی عوام نے مجھے پہلی دفعہ ھی خدمت کا موقعہ دے دیا تو میں ان شااللہ حلقہ کے لوگوں کی بے مثال خدمت کروں گا اور دن رات جھنگ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دوں گا جھنگ کو ڈویژن بنوانا اور ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے سمیت جھنگ میں میڈیکل کالج کا قیام میری اولین ترجیع ھو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں