41

*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی زیر نگرانی ایسٹر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنایا گیا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی زیر نگرانی ایسٹر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنایا گیا ھے*۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت نے شہرکے مختلف چرچز اور عبادت گاہوں کا سیکیورٹی کے حوالے سے وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے جھنگ پولیس الرٹ ہے۔ امن کی فضا برقراررکھنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز، CCTVکیمروں اور واک تھروگیٹس کی تنصیب کو یقینی بناتے ھوئے پولیس کے سنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ایلیٹ پولیس فورس کے مسلح دستے بھی گشت کررہے ہیں۔ مشکوک اشخاص کی مشتبہ حرکات پرکڑی نظررکھی جارہی ہے۔کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ ایسٹر کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں