32

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر کی غیر قانونی تقرری اور سرکاری رقبے پر قبضے کی خبروں پر کمشنر فیصل آباد کا ایکشن. ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی.ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر کی غیر قانونی تقرری اور سرکاری رقبے پر قبضے کی خبروں پر کمشنر فیصل آباد کا ایکشن. ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی.ذرائع*
*شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر کی غیر قانونی تقرری اور سرکاری رقبے پر قبضے کی خبروں پر کمشنر فیصل آباد کا ایکشن. ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی. تفصیلات کے مطابق شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر 31 مارچ 2024 کو 60 سال عمر پوری کرنے کے بعد آپنے عہدے سے ریٹائر ھو گئے تھے مگر سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ ٹرانسفر ہوتے ہی موصوف کو پی اے ٹو چیئرمین ایجوکیشنل ٹرسٹ جھنگ اس کی ریٹائرمنٹ سے دو ماہ پہلے غیر قانونی طور پر تعینات کر گئے تھے اس تقرری کے لیے نہ تو کوئی اخبار اشتہار ھوا ھے اور نہ کسی قسم کے انٹرویو ھوئے ہیں جس کے بارے میں مختلف اخبارات میں خبریں شائع ہوئی بعد میں ذرائع سے معلوم ہوا کہ شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر جھنگ نے موضع چک گھمنانہ میں گوجرہ روڈ پر بائی پاس کے قریب تقریبا ڈیڑھ دو کنال سرکاری رقبہ برلب سڑک پر قبضہ کیا ھوا ھے جس کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ھے ان باتوں کا میڈیا پر نشر ہونے پر کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو مفصل رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر فرما دیا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد سے اپیل کی ھے کہ اسکی اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے اور سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے اور اس قبضے میں سرکاری سہولت کاروں کو بھی انکوئری میں شامل کیا جائے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں