38

*جھنگ (جاوید اعوان سے) سانحہ 9 مئی کے خلاف انجمن تاجران جھنگ کی جانب سے مذمتی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ضلعی صدر حاجی دلدار نے کی*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) سانحہ 9 مئی کے خلاف انجمن تاجران جھنگ کی جانب سے مذمتی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ضلعی صدر حاجی دلدار نے کی* ۔ ریلی میں تاجروں کے علاوہ مختلف سکولوں اور کالجز کے طلباء اور شہریوں نے شرکت کی ۔
ریلی کے شرکاء نے اعلی عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا، اج سے ایک سال قبل شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر اور پاک فوج کے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کر کے ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالا ۔ جھنگ کی صحافی برادری ، سیاسی جماعتوں اور طلباء کی جانب سے 9 مئی کی مذمت کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی دلدار نے کی جبکہ صدر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن جھنگ ملک اظہر حسین ، ضلعی صدر جیولرز اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن جھنگ حاجی ظفر ، جاوید پہلوان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر شرکاء نے 9 مئی کو ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ھوگا۔ 9 مئی کے واقعات ملک میں انارکی پھیلانے اور افواج پاکستان کا مورال ڈاؤن کرنے کی گھناؤنی سازش تھی ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ھے کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایماء پر کیے گئے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں