72

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کی ناک کے نیچے سرکاری رقبے پر قبضہ موصوف خاموش تماشائی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کی ناک کے نیچے سرکاری رقبے پر قبضہ موصوف خاموش تماشائی*
*اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کی ناک کے نیچے سرکاری رقبے پر قبضہ موصوف خاموش تماشائی*تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے موضع بھریڑی میں محکمہ صحت کا 73 کنال 16 مرلے رقبہ مخصوص ھے جس پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کیا ھوا ھے اور کاشتکاری کرتے ہیں اس بات کی نشاندھی کرنے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری خاموش ہیں نہ جانے کیوں ۔۔؟؟؟ اس سلسلے میں جب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے بات کی گئی تو انھوں نے بات آئیں بائیں شائیں کر کے ٹال دی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل اٹھارہ ہزاری سے بات کی گئی تو انھوں بتایا کہ میں اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کے پاس گیا تھا تو انھوں نے کہا کہ یہ رقبہ محکمہ صحت کا نہیں ھے بلکہ صوبائی حکومت کا ھے آپ کو اس سے کیا غرض ھے تو میں واپس آ گیا کیا صوبائی حکومت کا رقبہ واگزار کروانا اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کی ڈیوٹی میں شامل نہیں سماجی اور سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر سے خصوصی دلچسپی سے یہ سرکاری رقبہ واگزار کروانے کی اپیل کی ھے اور جب سے یہ ناجائز قبضے میں رھا ھے اور لوگ اس سے فصل حاصل کرتے رھے ہیں اس رقم کی ریکوری بھی کروائی جائے اور ناجائز قبضہ کروانے میں سہولت کار افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کروائی جائے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں