48

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انسداد سموگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 5 ارب روپے کی لاگت سے 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر/پاک سیڈر اور رائس اسٹرا شریڈر کی بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انسداد سموگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 5 ارب روپے کی لاگت سے 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر/پاک سیڈر اور رائس اسٹرا شریڈر کی بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا* جس میں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر سمیت محکمہ زراعت کے افسران، زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ ضلع میں قرعہ اندازی کے تحت کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی کے تحت 220 پاک سیڈر اور 81 شریڈرز دئیے جا رہے ہیں۔ سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کسانوں کو رعایتی نرخوں پر سپر سیڈر/پاک سیڈر اور رائس اسٹرا شریڈر کی فراہمی کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں کسان مشینی کاشت اپنا کر اپنی زرعی پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انسداد سموگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر/پاک سیڈر اور رائس اسٹرا شریڈر کی بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کی جارہی ہے ۔ حکومت پنجاب کا کسان دوست ماحول دوست منصوبہ کے تحت کامیاب کسانوں کی فہرست لگانے کے بعد 3 دنوں کے اندر کامیاب کسانوں کو الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنا شروع کئے جائیں گے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر نگرانی قرعہ اندازی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں