53

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ دھرتی کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع جھنگ کی صدر بیگم عابدہ بشیر چوہدری نے دارالامان ٹوبہ روڑ جھنگ کا دورہ کیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ دھرتی کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع جھنگ کی صدر بیگم عابدہ بشیر چوہدری نے دارالامان ٹوبہ روڑ جھنگ کا دورہ کیا* اس موقع پر انچارج دارالامان و ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر جھنگ مسز ثمرہ رباب نے دارالامان کے متعلق بریفنگ دی بیگم عابدہ بشیر چوہدری نے ہمراہ مسز ثمرہ رباب نئی بلڈنگ (ایکٹینشن) دارالامان کا بھی معائنہ کیا یہاں مقیم خواتین کیلئے رہائش کے ساتھ ساتھ جم اور پارلر جیسی سہولیات بھی میسر ھونگی۔اس موقع پر بیگم عابدہ بشیر چوہدری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خواتین کی فلاح و بہبود اور ان تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور خاص طور پر دارالامان میں مقیم بے سہارا خواتین کو گھر جیسا ماحول اور سہولیات کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک،دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت،سکلز،صحت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ھے اس کے علاوہ فنی تعلیم کے ذریعے ہنرمند بنانے کے ساتھ روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ھے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت اچھے طریقے سے کر سکیں انہوں نے کہا کہ خواتین کی گھریلو صنعت کاری ملکی ترقی میں اہم کردار کی حامل ہے بیگم عابدہ بشیر چوہدری کا کہنا تھا کہ دارالامان جھنگ ایک محفوظ پناہ گاہ ہے اور یہاں گھر سے بھی اچھا ماحول میسر ہے میری اولین ترجیحات میں دارالامان میں مقیم بے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود ہے میں جھنگ کی بیٹی ہوں اور میں نے دارالامان میں بہت کام کیا یے اور انسانیت کی خدمت کے طور پر ہمہ وقت حاضر ہوں اور مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی بیگم عابدہ بشیر چوہدری نے دارالامان میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات ,نظم و نسق اور صفائی ستھرائی کی بھی تعریف کی اور انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب کی کاوشوں کو سراہا ہے اور کہا کہ جھنگ کا دارالامان واقعی ہی پنجاب کا بہترین دارالامان یے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں