41

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پاکستانی قوم تاقیامت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی احسان مند رھے گی. طارق محمود ایڈووکیٹ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پاکستانی قوم تاقیامت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی احسان مند رھے گی. طارق محمود ایڈووکیٹ*
پاکستان نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کے سَر فخر سے بلند کر دئیے. پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے. کشمیر، فلسطین اور تمام مسلمانوں میں آزادی کی امید پیدا ہوئی. لیکن نظام کی خرابی کے باعث ہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ذلت کی پستیوں میں گرتے جا رہے ہیں، اب بھی وقت ہے کہ ہم ایٹمی پاور کو توانائی بحران، غربت کے خاتمے اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار تحریک جوانان پاکستان جھنگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری طارق محمود ایڈووکیٹ نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا. ضلعی صدر ڈاکٹر نصرت علی، معاون خصوصی ملک کا٘مران، صدر ڈسپلن کمیٹی میاں عرفان ،ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر ملک محمودالحسن ڈپٹی میڈیا کواڈینیٹر علی عباس محمد اقبال ، تحصیل صدر امتیاز حسین, تحصیل سکریٹری شیخ مدثر محمد اشرف نیازی تحصیل رہنما گوہر عمران ملک احسان اللہ اور دیگر ذمہ داران نے بھی اظہار خیال کیا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور جنرل حمیدگل سمیت تمام شہداء اسلام کیلئے بلندی درجات اور ملکی سلامتی کی دعا کی. تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا.۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں