42

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کا اہم اجلاس، کرائم فری جھنگ کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے احکامات جاری*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کا اہم اجلاس، کرائم فری جھنگ کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے احکامات جاری*، تفصیلات کے مطابق کرائم میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ، اے ایس پی یو/ٹی فضل الرحمان ، ڈی ایس پی لیگل ، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ، جملہ ایس ڈی پی اووز، جملہ ایس ایچ اووز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو جھنگ کو کرائم فری بنانے کی سختی سے تاکید کی۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد جرائم کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔ڈرگ ڈیلرز اور غیر قانونی اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔ڈی پی او نے کہا کہ معاشرتی امن و امان تباہ کرنے والے آوارہ لڑکوں کی فہرستیں مرتب کر کے انکے خلاف قانونی ایکشن کئے جائیں۔ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جائے ، ڈی پی او نے مزید کہا کہ خدمت کو نصب العین بناکر قانون و انصاف کی بالادستی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے۔
پولیس افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر عہدے سونپے جائیں گے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائمز سےمتاثرہ تھانوں کے افسران کارکردگی پر توجہ دیں، جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھاسکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں۔ایک ہی پیغام ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق کام کریں۔کانسٹیبل سے لیکر ڈی پی او تک تمام پولیس افسران کو محکمہ کی عزت و وقار کوہروقت ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اور افسران اور ماتحتان میں اعتماد کی فضاء ھونی چاہیے۔تھانے مظلوم شہریوں کی پناہ گاہیں ھونی چاہیے۔جہاں داخل ھونے والا شخص خود کو محفوظ سمجھے۔مظلوم کے مقدمے کو قانونی کمزوریوں سے پاک کرکے اس کو ایک مضبوط کیس بنائیں جو ظالم کو سزا دلانے میں مدد گار ثابت ھو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں