26

*جھنگ(جاوید اعوان سے). ملک عبدااللہ اربن ایریا گردآور چمک کے زور پر جیت گیا کسی ادرے نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ڈپٹی کمشنر خصوصی نوٹس لیں عوامی مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے). ملک عبدااللہ اربن ایریا گردآور چمک کے زور پر جیت گیا کسی ادرے نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ڈپٹی کمشنر خصوصی نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*جھنگ. ملک عبدااللہ اربن ایریا گردآور محکمہ مال کا شہنشاہ. جس علاقے میں دل چاھے رپورٹ کر سکتا ھے .اشتمال کے علاقے میں بھاری مال لے کر رپورٹس کرنے کے انکشافات۔* تفصیلات کے مطابق ملک عبداللہ گردآور اربن ایریا جھنگ میں تعینات ہیں مگر موصوف یہاں سے بھی موٹا مال ملے ہر قسم کی رپورٹ کر دیتا ھے اس طرح سٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں پی ٹی ون پر غلط رپورٹ کر کے موٹا مال سیمٹ چکا ھے حالانکہ سٹلائیٹ ٹاؤن کا علاقہ موضع چک گھمنانہ میں ھے اور موضع چک گھمنانہ اشتمال میں ھے اشتمال میں پٹواری اور گردآور الگ سے ھوتے ہیں اور انکا انچارج اشتمال افسر ھوتا ھے اشتمال والے تمام علاقے کی رپورٹس اشتمال کے عملے نے ھی کرنی ھوتا ہیں سٹلائیٹ ٹاؤن کا آدھا حصہ ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے پاس ھے اور آدھا پی ٹی ون پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے پاس ھے ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ والے اپنے علاقے کی پراپرٹی خود سے ٹرانسفر کرتے ہیں اور پی ٹی ون والے علاقے کی گردآور کی رپورٹ کے بعد سب رجسٹرار رجسٹری کرتا ھے اس علاقے کے پی ٹی ون پر رپورٹ بھی اشتمال کے گردآور نے ھی کرنی ھوتی ھے مگر ملک عبداللہ گردآور نے اشتمال کے علاقے میں جا کر رپورٹ کی ھے جس پر رجسٹری نمبر 062.2024.0001437 مورخہ 08.04.24 کو پاس ھو گئی ھے ذرائع یہ بھی بتا رھے ہیں کہ اس رپورٹ میں کورڈ ایریا بھی کم لکھا گیا ھے اور اسکی مالیت بھی کم لکھی گئی ھے مالیت کم ھونے کی وجہ سے گورنمنٹ ٹیکس بھی کم ھو گئے ہیں اور اس غلط رپورٹ کی وجہ سے خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان ھوا ھے جب ملک عبداللہ گردآور سے موقف کے لیے انکے فون پر کال کی گئی تو انھوں نے کہا کہ میں نے جو کیا ھے ٹھیک اور قانون کے مطابق کیا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر سے اپیل کی ھے کہ اس رجسٹری کو منسوخ کیا جائے اور اشتمال کے گردآور سے دوبارہ رپورٹ کروائی جائے اور ملک عبداللہ گردآور کو معطل کر کے اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں