43

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے سٹی ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے سٹی ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا*انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا اور سرجن کی غیر حاضری پر سی ای او ہیلتھ کو ضروری احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی و طبی امور سے آگاہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے جھنگ سٹی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا اور دلجمعی سے کام کو جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ہلال احمر ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا اور ورکرز کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں