59

*صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حد بندیوں اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا*

*صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حد بندیوں اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا*

*پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کی دفعہ 10 کے تحت جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندیاں اور حد بندیاں مکمل کی جائینگی*

پنجاب میں نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے،یونین کونسلوں کی حلقہ بندیاں 30 جون سے شروع ہونگی جبکہ یکم ستمبر تک حد بندیاں اور حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرکے فائنل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،الیکشن کمیشن ایکٹ 2017ء کے تحت صوبہ پنجاب میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کیلئے سرگرمیوں کی ٹائم لائن جاری کی گئی ہے،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کی دفعہ 10 کے تحت جاری شیڈول کے مطابق حد بندیوں اور حلقہ بندیوں کو مکمل کیا جائے گا،30 جون سے تمام انتظامی انتظامات کی تکمیل بشمول نقشوں کی خریداری،مختلف فارموں کی حد بندیوں کے تازہ نوٹیفکیشن،حد بندی کمیٹیوں اور اتھارٹیز کی تقرری اور تربیت کا اہتمام کیا جائے گا،اس کے علاوہ مقررہ مدت پر حد بندی کمیٹیوں کے ذریعے حلقوں کی ابتدائی فہرستوں کی تیاری،یکم سے 20 جولائی تک اعتراضات کو مدعو کرنے کیلئے حلقہ بندیوں کی کمیٹی کے ذریعے حلقوں کی ابتدائی فہرستوں کی اشاعت،23 جولائی کو متعلقہ ووٹرز کے اعتراضات جمع ھونگے جبکہ 7 اگست حلقہ بندی حکام کے اعتراضات نمٹانے کی آخری تاریخ ھوگی،حلقہ بندی کرنے والے حکام کے فیصلوں کی حد بندی کمیٹیوں کو اطلاع کرنے کی آخری تاریخ 29 اگست مقرر کی گئی ھے جبکہ حد بندی کمیٹیوں کے ذریعے حلقوں کی فہرستوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر 2024ء کو کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں