25

*وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10واں اجلاس*

*وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10واں اجلاس*
چار گھنٹے طویل اجلاس میں 56 نکاتی ایجنڈے پر غور
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کابینہ نے منظوری دے دی، 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا

دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر فوری تقرری کی منظوری
ڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے کی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی منظوری

پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز 2024اور پنجاب سکھ آنند کراج میرج رولز 2024کی منظوری
پنجاب دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا -رمیشن سنگھ اڑوا وزیراقلیتی امور
انڈیا میں بھی سکھوں کو ہندو ایکٹ کے میرج رجسٹرڈ کرانا پڑتی ھے-بریفنگ

بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور بعض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ڈاکٹرز کے الاؤنس میں اضافہ
ڈاکٹرز کو نائٹ ڈیوٹی پر 7ہزار، ساڑھے 7ہزار اور 8ہزار تک نائٹ الاؤنس ملے گا
دور دراز علاقو ں میں تعینات ڈاکٹرز کے لئے روزانہ ایک ہزار روپے پٹرول الاؤنس دینے پر اتفاق
ٹی بی ہسپتال سرگودھا، جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور اور مزنگ ہسپتال لاہور کا انتظام منتقل کرنے کی ہدایت
داتا دربار آئی ہسپتال کا انتظام دوبارہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سپرد
وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی منظوری
کابینہ نے کاشتکاروں کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا
8 ممالک کے اوورسیز پاکستانیوں کوجائیداد کی منتقلی اور دیگر ریونیو سروسز کے لئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم کی منظوری
چنگ چی او ررکشے کو بتدریج متبادل ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے پر اتفاق
سموگ کے خاتمے کے لئے موٹرسائیکل کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول پر اتفاق
وزیراعلی مریم نوازشریف کی موٹر سائیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے طریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت
یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے طریقہ کار کی منظوری
وزیراعلی مریم نوازشریف کی یتیم طلبا و طالبات کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت

چند ماہ میں ہندو میرج ایکٹ بھی منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا-بریفنگ
ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کے سرکاری گھرکی الاٹمنٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
وزیراعلی اور کابینہ نے الاٹمنٹ میں توسیع کے اختیارات سرنڈر کردئیے
پہلی مرتبہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز،سی ای او، ڈی ای او او رڈی ڈی ای او کی تعیناتی کے شفاف طریقہ کار کی منظوری
محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کے لئے آئی ٹی سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا -بریفنگ
تحریری امتحان او رانٹرویو کے بعد امیدوار کو نفسیاتی ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا-بریفنگ
ایجوکیشن کے انتظامی افسروں کو سلیکشن کے بعد لمز سے ٹریننگ کرائی جائے گی-بریفنگ
پنجاب میں تمام محکموں کے لائبریرین (BS-16) کو ماسٹر ڈگری حاصل کرنے پر (BS-17) دینے کی منظوری
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ میں ریلوے کراسنگز کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلوے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری
مون سون کے دوران اوسط سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں اقدامات کا جائزہ
گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایگزوٹک ایمبریو کی درآمد اور ایمبریو کی مقامی پیداوار کوبریڈنگ سروسز میں شامل کرنے کی منظوری
پنجاب اینیمل ہیلتھ (آئیڈنٹی فیکیشن اینڈ ٹریس ایبلٹی) ریگولیشنز 2024کی منظوری
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور کیلئے وائس چانسلرز سرچ کمیٹی کی منظوری
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور میں مزید ڈسپلن متعارف کرانے پر اتفاق
بہاولپور کے صادق گڑھ محل کو ”محفوظ قدیم عمارت” قرار دینے کی منظوری
ای پروکیور منٹ اور دیگر امور کے لئے پنجاب پروکیورمنٹ رولز میں 5ترامیم کی منظوری
سب سے کم بڈ دینے والے سے مزید کمی کے لئے بات چیت بھی کی جاسکے گی
پنجاب ڈرگزرولز 2007 میں ترامیم کی منظوری
لائسنس کے اجراء سے پہلے فارمیسی کی انسپیکشن کا اختیار حکومت کو دوبارہ حاصل ہو گا۔ بریفنگ
پیڈمک او رفیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور دیگر کی نمائندگی کی منظوری
اربن یونٹ، فیڈمک، پیڈمک، ٹیوٹا کے آڈٹ پر اتفاق
بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ، کسی کی سفارش قبول نہ کی جائے۔ مریم نواز شریف
پنجاب میں پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹی کے قیام کی منظوری
گارمنٹ سٹی پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی
موبائل ایپ ٹیکسی سروسز کمپنیوں اور نجی گاڑیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری
ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کمپنی کی ریگولیشن، مسافر کی سیفٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشنز کے کنٹریکٹ کی مدت میں اضافے کی منظوری
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سروس کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری
صاف پانی اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری، تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی ذمہ داری ایک ہی اتھارٹی دیکھے گی۔

معیاری تعلیم کی فراہمی اور پبلک سکولوں کو جدید بنانے کے لئے پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) کا جائزہ
راجن پور، لیہ اور بھکر میں بچوں کیلئے میل پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ مریم نواز شریف
نویں سے 12ویں جماعت کے لیے پاکستان کے قومی نصاب 2023 (فیز-III) اور پہلی سے 12ویں جماعت کے لئے دینی تعلیم کے جدید/نظرثانی شدہ نصاب کو اپنانے کی منظوری
ڈسٹرکٹ شوگر کین (ڈویلپمنٹ)سیس کمیٹیوں 2022-23 کی تشکیل کی منظوری
پاسکو کو درآمد شدہ گندم کی واجب الادا رقم کی ایڈجسٹمنٹ ادائیگی کی منظوری
سیاسی نہیں عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرتی ہوں -مریم نوازشریف
تمام وزراء اپنے محکموں میں طلباء کی انٹرن شپ پروگرام تیار کریں۔ مریم نواز شریف
چیف منسٹر انٹرنشپ پروگرام کو تمام ڈپارٹمنٹس سے لنک کریں۔ مریم نواز شریف
جب آپ عوامی اور ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالتا ہے۔ مریم نواز شریف
قائد اعظم پولیس میڈلز اور صدر پولیس میڈلز کے لیے 39 افسران کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری
صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر حکام کی اجلاس میں شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں