26

*جھنگ (جاوید اعوان سے)دنیا بھر کی طرح جھنگ میں بھی انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے جھنگ انتظامیہ نے سماجی تنظیم کے اشتراک سے سیمینار اورواک کا اہتمام کیا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)دنیا بھر کی طرح جھنگ میں بھی انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے جھنگ انتظامیہ نے سماجی تنظیم کے اشتراک سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا*۔ انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار میں چیئرمین سماجی بہبود کونسل میاں محمد ارشد اور کوارڈینیٹر سماجی بہبود کونسل مرزا ظفر عاصم سمیت ضلعی افسران ،سماجی شخصیات اور طلباء نے شرکت کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ہر فرد نشے کے عادی افراد کی فوری نشاندہی کریں اور افسران ایسے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو منشیات کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے ھوئے پولیس کا ساتھ دینا ھوگا.سیمینار کے اختتام پر واک کا اہتمام کیا اور سیمینار میں شریک طلباء میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں