62

*جھنگ(جاوید اعوان سے). سٹی ون نیوز کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا ایکشن۔ DHQ ہسپتال کی 5 سال کی آمدن میں کرپشن بارے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے). سٹی ون نیوز کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا ایکشن۔ DHQ ہسپتال کی 5 سال کی آمدن میں کرپشن بارے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ذرائع*
*سٹی ون نیوز کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا ایکشن۔ DHQ ہسپتال کی 5 سال کی آمدن میں کرپشن بارے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی.تفصیلات کے مطابق سٹی ون نیوز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سابقہ 5 سال میں آمدن اور ڈاکٹرز کے شیئرز بارے غبن کی نشاندھی کی تھی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آمدن زیادہ ھوتی ھے اور خزانہ سرکار میں کم جمع کروائی جا رھی ھے اور ڈاکٹرز کے شیئرز بھی انکو گورنمنٹ کے قانون کے مطابق نہیں دیئے جاتے ہیں خبر شائع ھونے کے بعد ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر نے فوری طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احمد شہزاد کو انکوئری کا حکم دے دیا جس پر عمل درآمد کرتے ھوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی میں چیئرمین ڈاکٹر ظفر حسین شاہ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 18 ہزاری ھونگے جبکہ ممبران میں شبر عباس ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس۔ وقار نوازش آفس سپرینٹنڈنٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ شامل ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی نے انکوائری کمیٹی کو دو دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر کے اس قدم کو بہت سراہا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں