52

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔سٹی ون نیوز کی خبر پر ایکشن ۔شوکت قادری نائب تحصیلدار بحالیات کے خلاف کمشنر بحالیات نے انکوائری کا حکم جاری کر دیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔سٹی ون نیوز کی خبر پر ایکشن ۔شوکت قادری نائب تحصیلدار بحالیات کے خلاف کمشنر بحالیات نے انکوائری کا حکم جاری کر دیا*
*سٹی ون نیوز کی خبر پر ایکشن ۔شوکت قادری نائب تحصیلدار بحالیات کے خلاف کمشنر بحالیات نے انکوائری کا حکم جاری کر دیا* تفصیلات کے مطابق سٹی ون نیوز نے خبر شائع کی تھی کہ نائب تحصیلدار بحالیات (آزاد کشمیر) جھنگ نے اپنے دفتر میں کرپشن کے جھنڈے گاڑے ھوئے ہیں دفتر میں لگے ھوئے کافی پرانے سر سبز درخت بغیر کسی اجازت کے کٹوا کر موٹی رقم ہضم کر لی ھے دفتر میں رینویشن کے نام پر بغیر کسی منظوری کے کام شروع کروا رکھا ھے۔ خبر شائع ھونے پر جب شوکت قادری نائب تحصیلدار کی باز پرس شروع ھوئی تو موصوف کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو کمشنر بحالیات (آزاد کشمیر) نے فوری انکوائری کے احکامات جاری کر دیے یاد رھے کہ محکمہ بحالیات جھنگ کے دفتر میں یاسر نامی شخص کا مکمل قبضہ ھے جو کہ سارے غیر قانونی کاموں میں نائب تحصیلدار شوکت قادری کا کار خاص ھے اور سہولت کاری کی ڈیوٹی انجام دیتا ھے ذرائع یہ بھی بتا رھے ہیں کہ یاسر(پرائیوٹ شخص) کے قبضہ میں دفتر کا سارا سرکاری ریکارڈ ھے جو دل چاھے کرتا ھے اور ذرائع یہ بھی بتا رھے ہیں کہ یاسر(پرائیوٹ شخص) شوکت قادری نائب تحصیلدار کی کرپشن کے پیسے بھی اکٹھے کرتا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے کمشنر بحالیات (آزاد کشمیر) کے اس قدم کو بہت سراہا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں