32

*جھنگ(جاوید اعوان سے)آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات پر پولیس افسران کے بچوں کی تعلیمی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم میرٹ پر پورا اترنے والے بچوں کی تعلیمی ویلفئیر کیلئے پولیس افسران میں چیک تقسیم کئے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات پر پولیس افسران کے بچوں کی تعلیمی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم میرٹ پر پورا اترنے والے بچوں کی تعلیمی ویلفئیر کیلئے پولیس افسران میں چیک تقسیم کئے*۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں پولیس افسران کے بچوں کی تعلیمی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ھے ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے مختلف کالج اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم میرٹ پر پورا اترنے والے بچوں کی تعلیمی ویلفئیر کیلئے پولیس افسران میں چیک تقسیم کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کا مقصد پولیس افسران کے ہونہار بچوں کو تعلیمی اخراجات فراہم کرنا ھے تاکہ بچوں کی تعلیم والدین کے لیے بوجھ نہ بنے ۔ ایسے ہونہار بچے ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں ۔سکالر شپ کے حوالے سے چیک تقسیم کرنے پر آئی جی پنجاب کے اقدام کو سراہتے ھوئے پولیس افسران نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں