35

جھنگ(شیخ عرفان حیدر) مرکز قرآن و سنہ لارنس روڈ میں قرآن و سنہ موومنٹ لاھور کا تنظیمی اجلاس منعقد ھوا

جھنگ(شیخ عرفان حیدر)
مرکز قرآن و سنہ لارنس روڈ میں قرآن و سنہ موومنٹ لاھور کا تنظیمی اجلاس منعقد ھوا
محمد عبداللہ سہیل رانا چئیرمین قرآن و سنہ موومنٹ تحصیل جھنگ کی شرکت اجلاس ہر لحاظ سے کامیاب جامعہ علامہ احسان الہی ظہیر شہیدؒ و مرکز قرآن و سنہ لارنس روڈ لاہور میں قرآن و سنہ موومنٹ لاہور کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لاہور کے ہر ٹاؤن کے یونٹ کی قیادت سمیت مرکزی قیادت حضرت مولانا پروفیسر سیف الرحمٰن (حفظہ اللہ) مرکزی نائب صدر قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان، محترم جناب حافظ طارق (حفظہ اللہ) مرکزی قائد و راہنما قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان، صاحبزادہ حضرت مولانا قیم الہی ظہیر (حفظہ اللہ) ڈپٹی جنرل سیکرٹری قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان اور ڈاکٹر صلاح الدین (حفظہ اللہ) چئیرمین قرآن و سنہ موومنٹ لاہور و دیگر نے شرکت کی اس اجلاس میں محمد عبداللہ سہیل رانا (چئیرمین قرآن و سنہ موومنٹ تحصیل جھنگ) نے بھی شرکت کی اور قرآن و سنہ موومنٹ کے مرکزی قائدین سے ملاقاتیں کی۔ حضرت پروفیسر سیف الرحمٰن صاحب (حفظہ اللہ) کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں سوتے ہوۓ بھی تنظیم کے متعلق خواب نہ آئیں تب تک تنظیمیں ترقی نہیں کرتی۔ ہمیں بڑے خواب دیکھنے چاہییں اور پھر ان خوابوں کو پورا کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد ملت اسلامیہ علامہ ابتسام الہی ظہیر (حفظہ اللہ) کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے (ان شاءاللہ)۔ مرکزی قائد و راہنما حافظ طارق صاحب (حفظہ اللہ) کا کہنا تھا کہ قرآن و سنہ موومنٹ کا پیغام گلی گلی اور نگر نگر پہنچا کر چھوڑیں گے (ان شاءاللہ)۔ تمام قائدین و کارکنان نے قائد ملت اسلامیہ علامہ ابتسام الہی ظہیر (حفظہ اللہ) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ قرآن و سنہ موومنٹ کے منشور سے وفا کرنے اور جماعتی نظم بڑھانے کا پختہ عزم کیا۔ تنظیمی اجلاس ہر لحاظ سے بھرپور کامیاب رہا۔ محمد عبداللہ سہیل رانا (چئیرمین قرآن و سنہ موومنٹ تحصیل جھنگ نے تحصیل جھنگ کی طرف سے اجلاس کی بھرپور کامیابی پر مرکزی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں