20

*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاھور کے علاقے لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلانے کا اعلان کیا ھے۔*

*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاھور کے علاقے لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلانے کا اعلان کیا ھے۔*

لاھور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچیں اور اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی لسٹ طلب کرلی اور کہا کہ ہر ہاؤسنگ اسکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ، بیوٹیفیکش کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی۔
اجلاس میں گلبرگ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مینار پاکستان اور چائنہ اسکیم کے اسپورٹس کمپلیکسز کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شہر کی مختلف اہم سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں