15

*شور کوٹ (محمد ارسلان قادری)یکم محرم الحرام شہادت خلیفہ دوئم حضرت سیدنا فاروق اعظم ھے.مسلمانوں کا پہلا مہینہ اور آخری مہینہ قربانیوں کا عظیم درس دیتا ھے محمد ارسلان قادری*

*شور کوٹ (محمد ارسلان قادری)یکم محرم الحرام شہادت خلیفہ دوئم حضرت سیدنا فاروق اعظم ھے.مسلمانوں کا پہلا مہینہ اور آخری مہینہ قربانیوں کا عظیم درس دیتا ھے محمد ارسلان قادری*
یکم محرم الحرام مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دن ھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ وہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ھیں جنہیں آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے مانگ کے لیا جن کے آتے ھی اسلام مضبوط ھوا جن کی لازوال قربانیوں سے اسلام نے ترقیاں پائیں جنہوں نے ادب اہلبیت کی عظیم داستانیں چھوڑیں وہ عظیم خلیفہ جن کے رعب سے قیصر و کسری جیسے بادشاہ کانپتے تھے لیکن حسین رضی اللہ عنہ کے ایک بار حکم دینے پہ دوران خطبہ جمعہ ممبر سے نیچے آ گئے جنہوں نے عدل و انصاف کو ایسا نافذ کیا کہ یہود و ہنود آج بھی مثال دیتے ھیں یکم محرم الحرام کو انکی شہادت کا دن ھے یہ مہینہ لازوال قربانیوں کا مہینہ ھے جس میں اسلام کے عظیم شہداء نے اپنی شہادتیں پیش کر کے اسلام کو مضبوط بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں