18

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محرم الحرام انتہائی مقدس اور متبرک مہینہ ھے۔ حضرت امام حسین علیہ السّلام اور انکے رفقائے نے حق اور اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہر شے قربان کر دی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محرم الحرام انتہائی مقدس اور متبرک مہینہ ھے۔ حضرت امام حسین علیہ السّلام اور انکے رفقائے نے حق اور اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہر شے قربان کر دی*
حضرت امام حسین علیہ السّلام اور ان کے رفقاء نے جانیں قربان کر کے پاک محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے دین کو زندہ کیا
شہداء کربلا نے ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ھے۔ نئے اسلامی سال کے آغاز پر مسلمان بلخصوص فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا گو ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السّلام اور شہداء کربلا نے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی۔ واقعہ کربلا باطل کے خلاف حق اور سچ کی فتح ھے ان خیالات کا اظہار سینیئر صحافی و کالم نگار چیئرمین سوشل میڈیا کمیٹی APRNS فیصل آباد ڈویژن رائے تجمل حسین بھٹی نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السّلام نے اپنے خاندان کی پرواہ کیے بغیر حق کا پرچار کیا اور آج یزید ہمیشہ کیلئے ختم ھوگیا اور امام حسین علیہ السّلام کا نام آج بھی زندہ ھے اور رھے گا۔ نفاذ عدل اور بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے جو لازوال قربانی دی وہ مسلمانوں کیلئے قیامت تک مشعل راہ رھے گی۔اس مقدس مہینہ میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابن حیدر حضرت امام حسین علیہ السلام اور خاندان اہلبیت علیہ السّلام نے دین اسلام کو بچانے کیلئے لازوال قربانی پیش کرکے دین اسلام کو زندہ کیا انسانیت حضرت امام حسین علیہ السّلام کی رہتی دنیا تک مقروض رھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں