18

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے محرم الحرام کے حوالے سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے محرم الحرام کے حوالے سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا* انہوں نےمحرم الحرام کے حوالے سے افسران اور سٹاف سے تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران تمام روٹس کی مانیٹرنگ مرکزی کنٹرول روم سے جاری ھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رھی ھے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں گے۔جلوسوں اور مجالس کے اختتام پذیر ھونے تک سکیورٹی ہائی الرٹ رھے گی۔مساجد، امام بارگاھوں اور دیگر عبادت گاھوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں