21

*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کلینک آن ویل پراجیکٹ کے تحت شہریوں کو علاجِ معالجہ کی سہولیات کی فراہمی جاری ھے*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کلینک آن ویل پراجیکٹ کے تحت شہریوں کو علاجِ معالجہ کی سہولیات کی فراہمی جاری ھے*۔ اس حوالہ سے سی ای او ہیلتھ نے فیلڈ میں ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ادویات، الٹراساونڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو موقع پر چیک کیا اور شہریوں سے پراجیکٹ بارے فیڈ بیک لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نے کلینک آن ویل پراجیکٹ میں شوگر ٹیسٹ، بلڈ پریشر،خون کی کمی کے ٹیسٹ, بچوں میں غذائی کمی کا معائنہ اور حاملہ خواتین کو مفید مشورے دیے جا رہے ہیں۔ مرحلہ وار ایمبولینسز ضلع کے تمام علاقوں میں بھیجی جارہی ہیں۔ پراجیکٹ کے ثمرات ہر صورت لوگوں تک پہنچانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں