*شورکوٹ (جاوید اعوان سے)،ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا انسپکٹر مہر محمد ریاض سپرا نے اپنی ٹیم ممتاز احمد اے ایس ائی فاروق احمد اے ایس ائی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا سرچ آپریشن کیا اس دوران تین اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے* جس میں محمد عمران ولد منظور حسین قوم نوناری سکنہ بستی سعیدہ آباد، زبیر خورشید ولد خورشید قوم چیلہ سکنہ چک نمبر 490 چیلیانوالہ اور عاقب علی ولد ساجد علی قوم چیلہ سکنہ چک نمبر 490 چیلیانوالہ کو گرفتار کیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض سپرا انسپکٹر کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان خود کو کبھی قانون سے بالاتر مت سمجھیں، قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے ایسے عناصر کی سرکوبی جاری رھے گی معاشرے کا بہتر فرد وہ ھے جو قانون کے مطابق اپنی زندگی گزارتا ھے اور اہل علاقہ کے لیے مفید شہری ثابت ھوتا ھے
30