22

*جھنگ(جاوید اعوان سے ) تحصیل احمدپور سیال کے علاقے گڑھ موڑ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ٹوکن انچارج میڈم رباب اور چوکیدار خان بیگ کی کھلے عام کرپشن جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے ) تحصیل احمدپور سیال کے علاقے گڑھ موڑ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ٹوکن انچارج میڈم رباب اور چوکیدار خان بیگ کی کھلے عام کرپشن جاری*

میڈم رباب چوکیدار خان بیگ کے ذریعے خواتین کے ٹوکن لگانے پر سو روپے وصول کرنے لگیں جس کی وجہ سے مظاہرین نے گڑھ مہاراجہ روڈ بلاک کر دیا.جب میڈم رباب اور چوکیدار خان بیگ سے موقف مانگا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا جو عورت خان بیگ کو سو روپے نہیں دے رہی اسکو سنٹر میں داخل نہیں ھونے دیا جا رہا جبکہ خان بیگ کی طرف سے خواتین کو تھپڑ مارنے کا انکشاف بھی کیا گیا جس کی وجہ سے خواتین نے میڈم رباب اور چوکیدار خان بیگ کے خلاف احتجاج کیا چوکیدار خان بیگ کا حاملہ عورت پر بھی تشدد حاملہ خاتون کو نازک صورتحال پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا خواتین نے چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، ڈی سی جھنگ ، ڈی پی او جھنگ سے اپیل کی ھے کہ ٹوکن انچارج میڈم رباب اور چوکیدار خان بیگ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے خواتین نے گڑھ مہاراجہ لیہ روڈ کو بند کر کے شدید احتجاج کیا احتجاج تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا خواتین کا مطالبات کے پورا ھونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں