*الحمد اللہ دریچہ ادب پاکستان کی سلور جوبلی کی تقریب پلاک پنجاب لٹریچر اینڈ لینگویج قذافی سٹیڈیم لاھور میں منعقد کی گئی جو کہ بہت کامیاب رھی* دریچہ ادب پاکستان جس کا آغاز 1994 میں جھنگ دھرتی سے ھوا
جھنگ جو کہ ولیوں اور درویشوں کی دھرتی ھے میٹھے پانیوں کی دھرتی ھے جس کی مٹی سے آج بھی مجاز اور حقیقت کی مہک آتی ھے جھنگ کی مٹی بہت ذرخیز ھے جھنگ کی دھرتی نے بہت سی قد آور شخصیات کو جنم دیا
دریچہ ادب پاکستان کا آغاز بھی جھنگ سے ھوا
عالمی شہرت یافتہ سوسائٹی دریچہ ادب پاکستان عرصہ 30 سال سے اپنی علمی , ادبی اور فلاحی خدمات بانی دریچہ ادب سید قمر عباس ہمدانی صاحب کی سربراہی میں احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ھے . قمر عباس ہمدانی صاحب ایک معروف ادبی و سماجی شخصیت ہیں آپ عرصہ دراز سے فروغ ادب کے لئے اپنی نمایاں خدمات سر انجام دے رھے ہیں آپ بہت لگن سے ملک بھر کےنامور شعراء کرام کی تقریبات کا انعقاد کرواتے ہیں ہمدانی صاحب کا دریچہ ادب کے ساتھ دیوانگی کا یہ عالم ھے کہ آپ گھنٹوں ان سے دریچہ ادب کے بارے بات کر سکتے ہیں . نفسانفسی کے اس دور میں ایسے لوگ
نایاب ہیں جو ادب سے عشق کریں
اناوں نفرتوں خود غرضیوں کے ٹھہرے پانی میں
محبت گھولنے والے بڑے درویش ھوتے ہیں
دریچہ ادب پاکستان میں اس وقت 19 یونٹس کام کر رھے ہیں
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
قمر ہمدانی صاحب کی شب روز کاوش کا نتیجہ ھے کہ یہ خوبصورت دریچہ جو آسمان ادب کے ستاروں سے جگمگا رہا ھے ترقی کی منازل طے کر رہا ھے
دعا ھے یہ دریچہ یونہی مہکتا رھے دریچہ ادب پاکستان کے تمام ممبران عہدیداران اور ادب سے محبت کرنے والوں کے لئے بہت سی دعائیں اور قمر ہمدانی صاحب کے لئے ڈھیر ساری دعائیں اللہ پاک انھیں سلامت رکھے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
فرحت طاہر شاہ
چیف ایگزیکٹو دریچہ ادب پاکستان “لاھور “