*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔سیکرٹری یونین کونسل نمبر تین (گرواں دا چک) غلام مصطفی کالیا کی کرپشن کی خبریں شائع ھونے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا ایکشن انکوائری شروع۔ ذرائع*
*سیکرٹری یونین کونسل نمبر تین (گرواں دا چک) غلام مصطفی کالیا کی کرپشن کی خبریں شائع ھونے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا ایکشن انکوائری شروع۔* تفصیلات کے مطابق ذرائع بتا رھے ہیں کہ جب سے موصوف کی تعیناتی ھوئی ھے رشوت کا بازار گرم ھے سرکاری فیس کے علاؤہ بھی پیسے لے کر کام کیا جاتا ھے۔ سیکرٹری کا کہنا ھےکہ میں کرپشن کر رہا ہوں میرے تمام افسروں کو پتہ ہے جو کرنا ھے کر لو
ہر آنے جانے والے سائل کے ساتھ بدتمیزی سے پیش اتا ھے اور ساتھ ساتھ بھاری معاوضہ بھی طلب کرتا ھے عوام کو یونین کونسل کے چکر لگوا لگوا کر بس کروا دیتا ھے اور ساتھ پرائیویٹ بندے رکھے ہوئے ہیں اور سرکاری کمپیوٹر اور سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ بندوں کے حوالے کیا ھوا ھے عوام کے ساتھ جو مرضی کرے اس کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے سیکرٹری جو کہ خود ایک ملازم ھے پرائیویٹ بندوں کا خرچہ کہاں سے افورڈ کر رہا ھے جب یہ ساری سٹوری اخبارات میں شائع ھوئی تو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ امتیاز احمد نول سے نوٹس لے کر پارٹیوں کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا سیکرٹری کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہ تھا جس پر آئندہ پیشی 31 جولائی دے دی گئی اور سیکریٹری موصوف کو ریکارڈ سمیت آنے کے لیے پابند کیا گیا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے امیتاز احمد نول ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے اس قدم کو بہت سراہا ھے
24