*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں شریف اور معزز کسان کو اپنا ہی رقبہ بیچنا مہنگا پڑ گیا۔با اثر مافیا نے ان کے خلاف مختلف سازشیں شروع کر دیں*
جھنگ میں شریف اور معزز کسان کو اپنا ھی رقبہ بیچنا مہنگا پڑ گیا ۔با اثر مافیا نے ان کے خلاف مختلف سازشیں شروع کر دیں*تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ بھروانہ جس کا تعلق ایک شریف اور معزز گھرانے سے ھے اپنی ذاتی ضروریات پر اپنی ہی پراپرٹی میں سے سائل نے رقبہ 50 مرلہ فروخت کر دیا مخالفین کے دل میں وسوسے پیدا ہو گئے اور مختلف طریقوں سے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
ملزمان میں نوازش علی ان کے دو بیٹے اور کانسٹیبل پولیس اورنگزیب بھروانہ نے ساز باز ہو کر سائل پر جان لیوا حملہ یعنی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں سائل تو بچ گیا لیکن سائل کے دل میں خوف بیٹھ گیا سائل نے اپنی زندگی کی حفاظت کے لیے ڈی پی او جھنگ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس کے نتیجہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج ہوئی قواعدوضوابط اور قانون کے مطابق سائل سچا ثابت ہوا لیکن دنیا کے ریت و رواج کے مطابق سچا انسان ہر کسی کو برا لگتا ہے اس لیے سائل کو ملزمان سے دوبارہ جانی و مالی خطرہ لاحق ھے۔سائل کا ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ تاکہ دوبارہ کوئی بھی غریب کسان ان مافیا کے ہتھے نہ چڑھ جائے۔
38