*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علما اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہبازاحمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ 5اگست 2019ء کو انڈیا نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے وہاں کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور مظلوم کشمیریوں کا بد ترین استحصال کیا* انڈین حکمرانوں کا یہ اقدام ایک تاریخی بدیانتی تھی مگر صد افسوس کہ اس وقت کی حکومت اور ریاست نے انڈیا کے اس ظالمانہ اقدام پر بین الاقوامی سطح پر کو ئی موثر آواز نہ اٹھائی جو کہ کشمیری عوام کے ساتھ بے وفائی کی گئی۔ موجودہ حکومت و ریاست فی الفور کشمیری عوام کے حق ِ خود ارادیت کیلئے توانا، سنجیدہ اقدامات کرے پوری پاکستانی عوام پر عزم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ھے۔
33